شہبازشریف کی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے اہم ملاقات
Monday, March 15, 2010, 13:29
راولپنڈی ‘ پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں لاہور میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور پنجاب میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پولیس نظام کی بہتری سے متعلق امور بھی زیر غور آئے اور وزیراعلیٰ نے امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے اورانسداد دہشت گردی کے حوالے سے فوج کی طرف سے پولیس کو تربیت کی فراہمی کے معاملے پر بھی آرمی چیف سے بات چیت کی

