ورلڈجونیئراسکواش:پاکستانی کھلاڑی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
Saturday, July 31, 2010, 3:34
کوئٹو ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے چاروں کھلاڑی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ ایکویڈورکے دارالحکومت کوئٹو میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کے وقاص محبوب نے آسٹریلیا کے جیک مولوئے کوگیارہ تین،گیارہ چھ اور گیارہ سات سے ہرایا۔فرحان زمان نے نیوزی لینڈ کے مائیکل سدر لینڈ کے خلاف گیارہ چھ ،گیارہ تین اور گیارہ دوسے کامیابی حاصل کی۔پانچویں سیڈ دانش اطلس خان نے کوریا کے جائی جن یو کوگیارہ پانچ ،گیارہ تین اور گیارہ چار کے اسکور سے شکست دی اور ناصر اقبال نے کینیڈا کے ٹیلراوبورن کو گیارہ چار ،گیارہ آٹھ اور گیارہ تین سے ہرایا۔ پاکستان ورلڈجونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کررہا ہے۔

