هذا الخيار سيقوم بإعادة تعيين الصفحة الرئيسية لهذا الموقع.

إعادة

پاکستان پرحملہ ،امریکا نے افغانستان کا مطالبہ مستردکردیا

Saturday, July 31, 2010, 2:20

واشنگٹن امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان میں طالبان پر حملوں کے افغانستان کے مطالبے کو مسترد کردیا۔ براک اوباما کا کہناہے کہ وکی لیکس کے بعد پاکستان کیلئے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ واشنگٹن میں تقریب کے دوران امریکی صدر براک اوباما نے کہاکہ انٹرنیٹ ویب سائٹ وکی لیکس میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایاکہ امریکی فوج پاکستان بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ امریکا پاکستان کے ساتھ ملکر طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کررہاہے۔

التعليقات مغلقة.